ملک کے بیشتر علاقوں میںآج موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میںآج موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

لاہور (وقائع نگار ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہا۔

مزید : علاقائی