کنول نعمان نے مزاحیہ اداکار اظہر علی بخاری کی والدہ کو علاج معالجہ کیلئے ایک لاکھ 10ہزار کا چیک دیا

کنول نعمان نے مزاحیہ اداکار اظہر علی بخاری کی والدہ کو علاج معالجہ کیلئے ایک ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے مزاحیہ اداکار سید اظہر علی بخاری المعروف اظہر رنگیلا کی والدہ کو علاج معالجہ کے لئے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا چیک دیا۔تفصیلات کے مطابق سید اظہر علی بخاری کی والدہ نے وزیراعلی کو درخواست دی کہ وہ کینسر کی مریضہ ہے اور اپنا علاج نہیں کرواسکتی لہذا علاج کے لئے مالی امداد دی جائے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سید اظہر علی بخاری کی والدہ کو علاج معالجہ کے لئے ایک لاکھ دس ہزار روپے دینے کی منظوری دی۔

مزید : علاقائی