ہوم ورک نامکمل ، پنجاب اور گوانگ ڈانگ کو جڑواں صوبہ قرار د ینے کا معاہد ہ نہ ہو سکا

ہوم ورک نامکمل ، پنجاب اور گوانگ ڈانگ کو جڑواں صوبہ قرار د ینے کا معاہد ہ نہ ...

لاہور(محمد نواز سنگرا)ہوم ورک مکمل نہ ہونے کیوجہ سے پنجاب اور گوانگ ڈانگ کو ’’جڑواں صوبے‘‘ قرار د ینا چینی صدر کے دوراہ پاکستان کے دوران ہونے والے معاہدوں کا حصہ نہ بن سکا۔حکومت پنجاب اور گوانگ ڈانگ کے درمیان دونوں صوبوں کو جڑواں قرار دینے کیلئے مختلف امور پر کام جاری ہے تمام تر کام مکمل ہونے کے بعد معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔حکومت پنجاب صوبے کو چین کے قریب تر کرنے اور چین کے صوبے گوانگ ڈانگ اور پنجاب کو قریب تر لانے اور باہم سہولیات کیلئے جڑواں صوبے بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔جس کیلئے دونوں صوبائی حکومتیں رضا مند ہیں اور جڑواں صوبے قرار دینے کے لئے مختلف امور پر کام رہے ہیں ۔دونوں صوبوں کو جڑواں قراد دینے کے بعد پنجاب چین سے باہم مستفید ہو گا اور چینی مصنوعات کی پنجاب میں رسائی آسان ہو جائے گی جس سے پنجاب اور گوانگ ڈانگ تمام تر امور پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکیں گے اور دونوں صوبوں کی عوام باہمی طور پر ایک دوسرے سے مستفید ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اور گوانگ ڈانگ کو جڑواں صوبے قرار دینے کے معاہدے کوچینی صدر کے دوراہ پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا حصہ بنایا جانا تھا جو کہ ہوم ورک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نکال دیا گیا ہے اور تمام تر کام مکمل ہونے کے بعد معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دونوں صوبوں کو جڑواں قرار دیا جائے گا جس سے پنجاب اور چینی صوبہ گوانگ ڈانگ مختلف امور کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں اور دونوں صوبوں کی عوام کو ایک دوسرے تک رسائی میں آسانی ہو گی۔مزید بتایا گیا کہ گوانگ ڈانگ اور پنجاب کو جڑواں صوبہ قرار دینا حکومت پنجاب نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کیا ہے۔

مزید : علاقائی