پیرا میڈیکس الائنس کے دھرنے پرپولیس کا دھاوا ،لاٹھی چارج سے2 مظاہرین بیہوش

پیرا میڈیکس الائنس کے دھرنے پرپولیس کا دھاوا ،لاٹھی چارج سے2 مظاہرین بیہوش

لاہور(جنرل رپورٹر) پیرا میڈیکس الائنس کا ایوان وزیر اعلیٰ 7 کلب روڈ چوک میں دھرنا دیا اور کئی گھنٹے تک احتجاج کیا۔اس دوران پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے نتیجہ میں دو مظاہرین بیہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔7 کلب روڈ چوک میں گزشتہ روز الائنس کے ملازمین نے دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کر دی اور کئی گھنٹے تک دھرنا دئیے رکھا ۔اس موقع پر الائنس کے صدر ملک منیر کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستان پیرا میڈیکل فیڈریشن الائنس دھرنے کا پہلے ہی بائیکاٹ کر چکی ہے۔

مزید : علاقائی