’ کہیں بھاگ نہ جائے‘ بیوی نے شوہر کو اپنے ساتھ باندھ لیا

’ کہیں بھاگ نہ جائے‘ بیوی نے شوہر کو اپنے ساتھ باندھ لیا
’ کہیں بھاگ نہ جائے‘ بیوی نے شوہر کو اپنے ساتھ باندھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لیما (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر شوہروں کی جانب سے بیویوں کو قید رکھنے کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن دنیا میں ایک ایسی خاتون بھی ہے جس نے اس ڈر سے کہ کہیں اس کا شوہر بھاگ نہ جائے، کو ڈال کر قید کرلیا۔ جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کی ایک خاتون نے اپنے 86 سالہ شوہر ’پیبلوتاماریز‘ کو ایک قیدی کی طرح سنگلیاں پہنا کر گھر میں قید کردیا۔ پیرو کے گاؤں ’ہیواین‘ کے حکام کو جب اس بات کا عمل ہوا تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہاں سے مظلوم شوہر کو آزاد کروایا۔ گاؤں والا کا کہنا ہے کہ ظالم بیوی نے انہیں بتارکھا تھا کہ اُسے ڈر ہے کہ شوہر کہیں بھاگ نہ جائے اسلئے اس نے اپنے شوہر کو قید کررکھا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ اس بندے کو ہمیشہ کے لئے قید کردیا گیا بلکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ خاتون کبھی کبھار اسے سنگلیوں میں قید کرکے رکھتی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جب وقوعہ پر پہنچے تو مظلوم آدمی کو سنگلیوں میں جکڑا ہوا پایا، وہ بہت کمزور ہوچکا تھا۔ مظلوم شوہر کو اب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کی بیوی کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -