دبئی پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کیلئے مفت کاریں لیکن ایک شرط پر!

دبئی پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کیلئے مفت کاریں لیکن ایک شرط پر!
دبئی پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کیلئے مفت کاریں لیکن ایک شرط پر!

  

 دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی حکومت نے ڈرائیوروں کی جانب سے قوانین کی پابندی لازم بنانے کیلئے انتہائی دلچسپ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت جن لوگوں نے پورا سال کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہ کی ہو، ان میں سے ایک خوش نصیب کو قرعہ اندازی کے ذریعے ایک گاڑی انعام دی جاتی ہے۔ تاہم اس سال دبئی پولیس نے دو کاریں انعام میں دینے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے تحت بنائی گئی لسٹ میں کل 1500 ’محفوظ ڈرائیوروں‘ کے نام شامل تھے۔ ان میں سے لیلہ البلوشی اور عتیق مبارک نامی شہریوں کو گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ دبئی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت کار حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید : علاقائی