نواز شریف سینئر اور انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں، چینی صدر شی چن پنگ

نواز شریف سینئر اور انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں، چینی صدر شی چن پنگ

اسلام آباد (آئی این پی) چینی صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سینئر اور انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں، دہشت گردی کیخلاف وزیراعظم نواز شریف کی جدوجہد انتہائی قابل ستائش ہے۔ پیر کو وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران چینی صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کی۔ چینی صدر نے کہا کہ جناب وزیراعظم! آپ ایک سینئر اور تجربہ کار سیاست دان ہیں، حکومت سنبھالنے کے بعد آپ نے ملک میں اصلاحات کا آغاز کیا ہے، آپ کی اصلاحات پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں، دہشت گردی کیخلاف آپ کی جدوجہد قابل ستائش ہے۔

مزید : صفحہ اول