چینی صدر آج پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

چینی صدر آج پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چین کے صدر شی چن پنگ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس نو بج کے پچیس منٹ پر شروع ہوگا۔ جس کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کو ساڑھے آٹھ بجے تک ایوان میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کا داخلہ پارلیمنٹ میں ممنوع ہوگا۔ قومی اسمبلی کی گیلریوں کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ کا استقبال، وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے جس کے بعد شی چن پنگ ایوان میں تمام پارلیمانی سربراہوں سے ملیں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 بج کر 25 منٹ پر شروع ہوگا۔ اجلاس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کریں گے۔

مزید : صفحہ اول