چینی صدر سے سیاسی رہنماؤں کی اجتماعی ملاقات ‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

چینی صدر سے سیاسی رہنماؤں کی اجتماعی ملاقات ‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) چینی صدر شی چن پنگ نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری،عمران خان اور مولانا فضل الرحمن سمیت سیاسی قیادت سے ملاقات کی،چینی صدر نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام پر سیاسی قیادت کی تعریف کی۔چینی صدر نے پاکستان کی سیاسی قیادت سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی، چینی صدر نے سب سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری،شیری رحمان اور رحمان ملک سے ملاقات کی،جس میں سابق صدر نے پاکستان سے دفاعی اور معاشی شعبے میں تعاون پر چینی صدرکا شکریہ ادا کیا،بعد ازاں سیاسی قیادت سے ان کی ملاقات اجتماعی ملاقات میں تبدیل ہو گئی،اجتماعی طور پر چینی صدر سے ملنے والوں میں آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے علاوہ عمران خان،شاہ محمود قریشی،مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت حسین،قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ اور انیسہ زیب طاہر خیلی،جماعت اسلامی کے لیاقت لیاقت بلوچ اور میاں اسلم،وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شامل تھے،ملاقات میں اے این پی کی نمائندگی افرا سیاب خٹک نے کی۔چینی صدر نے یقین دلایا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بیس ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،چینی صدر نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔

مزید :

صفحہ اول -