پاک چین توانائی معاہدے سے 8370میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی
اسلام آباد (آئی این پی)چین اور پاکستان کے درمیان8370میگاواٹ بجلی کے 14منصوبوں پر دستخط ہو گئے، چینی کمپنیاں ان منصوبوں میں 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ، تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان بجلی کی پیداوار کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 8370میگاواٹ بجلی کے 14منصوبوں پر دستخط ہو گئے، چینی کمپنیاں ان منصوبوں میں 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ ان منصوبوں میں 1000میگاواٹ کا قائداعظم سولر پارک منصوبہ،1320میگاواٹ کا پورٹ قاسم کول پلانٹ منصوبہ ،50میگا واٹ کا دادو ہائیڈرو چائنہ منصوبہ،اینگرو تھرکول پلانٹ660میگاواٹ منصوبہ، ساہیوال کول پاور پلانٹ1320میگاواٹ کا منصوبہ، 870میگاواٹ کا خیبرپختونخوا میں لسکی کناری پن بجلی منصوبہ،750میگاواٹ کا آزاد کشمیر میں کاکروٹ پن بجلی منصوبہ ، یو ای پی ونڈ پاور منصوبہ 50 میگاواٹ، سندھ میں سچل ونڈ پاور منصوبہ 50میگا واٹ اور مٹیاری سے فیصل آباد اور مٹیاری سے لاہور تک دو ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہیں۔