چینی خاتون اول میجر جنرل پنگ لیوان فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال

چینی خاتون اول میجر جنرل پنگ لیوان فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آنے والی چینی خاتون اول پنگ لیوان لوک گلوکارہ اور فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ وہ کئی مواقع پر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگا چکی ہیں۔ بیس نومبر 1952کو پیداہونیوالی چینی خاتون اول پنگ لیوان بلاشبہ ایک خوبصورت خاتون ہیں لیکن سریلی آواز نے ان کی شخصیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ 2008 میں انہوں نے ایک تقریب میں امریکہ مخالف گیت گاکرچین میں دھوم مچا دی۔ فوجی وردی میں ملبوس خاتون اول کا یہ گیت آج بھی چین میں مقبول ہے۔ پنگ لیوان ایک لوک گلوکارہ پیپلز لبریشن آرمی کی آرٹ اکیڈمی کی سربراہ اور میجر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں وہ چین کے سرکاری ٹی وی پر ہر سال اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہر دکھا کر خوب داد وصول کرتی ہیں۔ چین میں گلوکاری کے کئی مقابلوں میں وہ اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں وہ چین کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے روایتی موسیقی میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔

مزید : صفحہ اول