چینی صدر کا دورہ پاکستان کی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ‘ دلچسپ تبصرے

چینی صدر کا دورہ پاکستان کی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ‘ دلچسپ تبصرے

 بیجنگ/لندن /نئی دہلی (خصوصی رپورٹ )چینی صدر کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ،برطانوی نشریاتی ادارے نے چینی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں کو نئی سپر ہائی وے کا نام دیا جبکہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو گیم چینجر کہا ہے۔بھارتی میڈیا میں بھی چینی صدر کے دورے کو خاصی اہمیت حاصل رہی۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان پرعالمی میڈیا نے ملا جلا ردعمل دیا۔چینی صدر کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے چینی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں کو نئی سپر ہائی وے کا نام دیا ہے، جبکہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو گیم چینجر کہا ہے۔نیویارک ٹائمز کی مطابق چین کے صدر پاکستان کے انفراسٹرکچرکو اربوں روپوں کی امداد فراہم کرینگے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا میں بھی چینی صدر کے دورے کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا پاکستان کا دورہ دو بھائیوں کے درمیان ملاقات ہے۔ سی این این آئی بی این کا کہنا ہے کہ چین گوادر بندرگاہ کی اہمیت جانتا ہے اور بہتر سہولیات کے حصول کیلئے چینی صدر کا دورہ پاکستان خطے کیلئے دور رس اقدامات کا حامل ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورے میں تقریبا پچاس ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں۔ دی ہندو،زی نیوز،اور ٹائمزناؤ نے بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان کو سرفہرست رکھا ہے۔

مزید : صفحہ اول