چینی صدر کی آمد پر ساری پاکستانی قوم خوش ہے، چودھری شجاعت،پرویزالٰہی

چینی صدر کی آمد پر ساری پاکستانی قوم خوش ہے، چودھری شجاعت،پرویزالٰہی

اسلام آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پیر کو اسلام آباد میں چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔ چینی صدر نے دونوں رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات پر خصوصی توجہ دی گئی اور ہماری پارٹی کے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی آمد پر ساری پاکستانی قوم خوش ہے۔ انہوں نے چینی صدر کو تجویز کیا کہ نوجوانوں کیلئے بھی خصوصی منصوبے شروع کئے جائیں، 50فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے اور پاکستان کے بڑے شہروں میں چینی زبان سیکھنے کے مراکز کھولے جائیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے چینی صدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کرپشن کے خلاف تاریخی اقدامات کئے ہیں، چین کی مدد سے یہاں جو آپ یہاں بڑے منصوبے لگائے جا رہے ہیں ان میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کیلئے چین سے سپیشل ماہرین کو بھیجا جائے جو نہ صرف اپنے منصوبوں کی نگرانی کریں، ان پر کڑی نظر رکھیں اور کرپشن نہ ہونے دیں۔ دونوں رہنماؤں کی چینی صدرسے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی

مزید : صفحہ اول