وزیراعظم ہاؤس میں چینی صدر کے اعزازمیں ثقافتی شوکاانعقاد

وزیراعظم ہاؤس میں چینی صدر کے اعزازمیں ثقافتی شوکاانعقاد

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم ہاؤس میں چین کے صدرشی چن ینگ کے اعزازمیں ثقافتی شوکاانعقادکیاگیا،ثقافتی شومیں وزیراعظم محمدنوازشریف ،چینی صدرشی چن ینگ ،سابق صدرآصف علی زرداری ،چیئرمین سینٹ ،سپیکرقومی اسمبلی اراکین پارلیمنٹ کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چینی صدرکے اعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیاجس کے بعدچینی صدرکے اعزازمیں ایک ثقافتی شوکاانعقادکیاگیا،ثقافتی شومیں وزیراعظم محمدنوازشریف ،چینی صدرشی چن ینگ ،سابق صدرآصف علی زرداری ،چیئرمین سینٹ ،سپیکرقومی اسمبلی اراکین پارلیمنٹ کی شرکت کی ۔شومیں فنکاروں نے روایتی ملبوس میں رقص کئے ،ملک بھرکے مختلف علاقوں کے فنکاروں کے علاقائی رقص بھی شامل کئے گئے علاقائی رقص کومہمان صدرنے بہت سراہا

مزید : صفحہ اول