چینی صدر سے مسلح افواج کے سربراہوں کی ملاقات دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

چینی صدر سے مسلح افواج کے سربراہوں کی ملاقات دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن ،اے این این)چین کے صدرشی چن پنگ سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحموداورتینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ملاقات کی جس میں پاک چین دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچین کے صدر ’’شی چن پنگ‘‘ سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ شامل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -