جماعت اسلامی ایسا کراچی بنائیگی جس میں الطاف حسین موٹر سائیکل پر گھومیں گے ‘ سراج الحق

جماعت اسلامی ایسا کراچی بنائیگی جس میں الطاف حسین موٹر سائیکل پر گھومیں گے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی،نصیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا آج اہم ترین دن ہے کیونکہ آج کی عظیم الشان ریلی حلقہ 246کی عوام کافیصلہ ہے۔ ایسا کراچی بنائیں گے کہ الطاف حسین موٹر سائیکل پر یہاں گھومیں گے۔ نصیر آباد میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کسی تنظیم کے خلاف نہیں بلکہ امت کو تقسیم کرنے کی تحریک کے خلاف ہے۔ الطاف حسین بھارت جا سکتے ہیں لیکن کراچی نہیں آ سکتے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں کس نے 200 سے زائد افراد زندہ جلایا؟ الطاف حسین نے کس بات کی معافی مانگی تھی، کیا معافی بھی راز کی بات ہے؟ ۔ جماعت اسلامی ایسا کراچی بنائے گی جس میں فیصل موٹا، اجمل پہاڑی صدیقی بن جائیں اور الطاف حسین موٹر سائیکل پر یہاں گھومیں گے اور اگر الطاف حسین کی بیٹی بھی کراچی آئیں تو انہیں بھی سکون نصیب ہو۔ سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے شہری ووٹ کی طاقت ظلم کے نظام کے خلاف استعمال کریں۔دوسری جانبجماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل منصورہ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم کسی تنظیم کے خلاف نہیں بلکہ نفرت اور تعصب کے خلاف ہیں عوام پسند نہیں کرتے کہ لیڈر آپس میں لڑیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ قوم کے لیڈر عوام کے مسائل حل کریں،کراچی میں جماعت اسلامی ایک ٹھوس حقیقت ہے ہم نے شہر کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، راشد نسیم کی صورت میں شہر کے عوام کو حقیقی ترجمان ملے گا ،ہم عوامی خدمت کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں ۔حکومت جب سات کروڑ سموں کی تصدیق کر سکتی ہے تو دو لاکھ ووٹو ں کی تصدیق کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں لگا سکتی ؟ سر اج الحق نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں کم عرصے میں چین کی حیرت انگیز ترقی ہمارے لیے مثال ہے ،سراج الحق نے کہا کہ اب پورے ملک کی نگاہیں کراچی پر لگی ہوئی ہیں ،ہم پُر امن اور دوستانہ ماحول میں این اے 246کا میچ کھیلنا چاہتے ہیں ،الیکشن کمیشن نے ہمیں پریزائیڈنگ آفیسر زکی لسٹ فراہم نہیں کی ۔ماضی میں متحدہ کے پارٹی ورکروں کو پریزائیڈنگ آفیسرز ظاہر کیا گیا ہمیں فی الفور لسٹ فراہم کی جائے تا کہ ان کی تصدیق کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ قلیل عرصے میں 300ہڑتالیں پارٹی مفادات کے لیے کی گئیں ،یہ کراچی ہے یا ہڑتال نگر؟انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا ووٹ کراچی کا مستقبل طے کرے گا ،بڑی بڑی سڑکیں اور پلوں کی تعمیر نعمت اللہ خان کا کارنامہ ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -