کراچی میں 3روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں 3روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی(اے این این) محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں 3روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے محکمہ داخلہ سندھ سے 23 اپریل کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب کے دوران ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی ۔ جس پر صوبائی حکومت نے شہر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم خواتین، بزرگ، 12 برس سے کم عمر بچے اور صحافی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول