گیریژن یونیورسٹی کے زیر اہتمام رنگا رنگ سپرنگ گالا کا اہتمام

گیریژن یونیورسٹی کے زیر اہتمام رنگا رنگ سپرنگ گالا کا اہتمام

 لاہور ) ایجوکیشن رپورٹر) گیریزن یونیورسٹی کے زیر اہتمام رنگا رنگ سپرنگ گالا کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل انور چوہدری اور رجسٹرار بریگیڈئر ریٹائرڈ وقار حسین نے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے سجائے گئے تمام سٹا لز کا دورہ کیا ۔ اور مختلف سٹالز پر ہونے والی دلچسپ گیمز سے محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر طلباء کی دلچسپی کے لئے یونیورسٹی گراؤنڈ میں مختلف جھولے بھی لگائے گئے تھے۔ رنگوں سے بھر پور اس تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی کے لوئر سٹاف کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے مختلف انعامات کا اہتممام بھی کیا گیا تھا۔ انعامات کی تقسیم کے موقع پر ڈاکٹر جمیل انور چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی تمام تقریبات کا مقصد طلباء و طالبات کو بھر پور تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے تا کہ وہ نئے ولولے کے ساتھ ایک بار پھر سے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4