یوم اقبالؒ کے حوالے سے خصوصی تقریب

یوم اقبالؒ کے حوالے سے خصوصی تقریب

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)شاعر مشرق‘حکیم الامت‘مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے77ویں یوم وفات کے موقع پر آج ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ایک خصوصی تقریب ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،جسٹس (ر) بیگم ناصرہ جاوید اقبال ، صاحبزادہ سلطان احمد علی،ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، بیگم بشریٰ رحمن،سید اکرم اکرام شاہ، ولید اقبال ایڈووکیٹ، علامہ احمد علی قصوری اور قیوم نظامی شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4