رفیق تارڑ کی قیادت میں کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ مزارِ اقبالؒ پر حاضری

رفیق تارڑ کی قیادت میں کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ مزارِ اقبالؒ پر حاضری

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) شاعر مشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 77ویں برسی کے سلسلے میں نظریۂ پاکستان ٹرسٹ‘ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ،بزم اقبالؒ ،آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے عہدیداران و کارکنان نے تحریک پاکستان کے نامور کارکن‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اورچیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کی قیادت میں کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی مزار پر پھول چڑھائے اورعلامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،ممتاز دانشور و کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، مزدور رہنما خورشید احمد، ممتاز عالم دین علامہ احمد علی قصوری، نظریۂ پاکستان فورم جہلم کے صدر پروفیسر قدرت علی، انجینئر محمد طفیل ملک، عزیز ظفر آزاد،میجر(ر) صدیق ریحان، حنیف شاہد،میاں خدا بخش،ریاض چوہدری، نواب برکات محمود، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید سمیت حکیم الامت سے اظہار عقیدت کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادموجود تھی۔علامہ احمد علی قصوری نے علامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب اوربلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی دعاکی۔ حافظ مرغوب احمد ہمدانی اور مون پبلک سکول،راوی روڈ لاہور کے طالب علم دانیال نے خوبصورت اندازمیں کلام اقبالؒ پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4