34مقالات پر مشتمل’بازیافت‘‘ کا مجید امجد نمبر شائع ہو گیا

34مقالات پر مشتمل’بازیافت‘‘ کا مجید امجد نمبر شائع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ادبی رپورٹر) شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے تنقیدی اور تحقیقی میگزین ’’بازیافت‘‘ کا تازہ شمارہ ’’مجید امجد نمبر‘‘ شائع ہو گیا ہے۔اس کے مدیر ڈاکٹر محمد کامران اور نائب مدیران ڈاکٹر ضیاء الحسن اور ڈاکٹر ناصر عباس نیئر ہیں۔ مذکورہ شمارہ 448صفحات اور34مقالات پر مشتمل ہے۔ مقالہ نگاروں میں صفدر سلیم سیال، خواجہ محمد زکریا، سعادت سعید، ریا ض قدیر، عارفہ شہزاد، ضیاء الحسن، ناصر عباس نیئر، نثار ترابی، رؤف پاریکھ، احتشام علی، محمد فخر الحق نوری، تبسم کاشمیری، اورنگزیب نیازی اور بصیرہ عنبرین کے اسمائے گرامی نمایاں ہیں۔ یاد رہے کہ ’’بازیافت‘‘ میں شامل مقالات اس قومی سیمی نار میں پڑھے گئے جو شعبہ اردو کی طرف سے گزشتہ برس منعقد ہوا تھا۔ ادبی حلقوں نے ’’بازیافت‘‘ کی تازہ خصوصی اشاعت کو مجید امجد کی شخصیت اور فن کی تفہیم کے ضمن میں ایک قابل قدر کوشش قرار دیا ہے