پی جی ایم آئی وجنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کانووکیشن

پی جی ایم آئی وجنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کانووکیشن

 لاہور(جنرل رپورٹر) میں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی ہے مریضوں کا علاج و معالجہ میری پہلی ترجیح ہو گی اپنے اساتذہ کا ہمیشہ احترام کروں گا اور عزت کی نگاہ سے دیکھوں گا ۔یہ حلف گزشتہ روز پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ مختلف شعبہ جات میں ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروں نے کانووکیشن کے موقع پر اٹھایا ۔ ان سے حلف پرنسپل پی جی ایم آئی وجنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے لیا ۔ حلف میں مزید کہا گیا کہ مریض کے حوالے سے جو خفیہ معلومات میرے علم میں آئیں گی انہیں خفیہ ہی رکھا جائے گا چاہے مریض اللہ کو پیارا ہی کیوں نہ ہو جائے ۔ نیز یہ کہ مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوئی امتیازی سلوک نہیں برتوں گا‘ حالات چاہے جیسے بھی ہوں مریض کی زندگی بچانا میری سب سے پہلی ترجیح ہو گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4