حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،رانا مشہود
لاہور(پ ر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور احمد خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ہمارا مشن ہے کہ ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت 2018ء کوئی بچہ بھی سکول سے باہر نہ رہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مون لائٹ سکول نسبت روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک انمول خزانہ ہے جس کی حقیقت اور قدر و قیمت سے آشنا ہونے کے بعد ہی نوجوان حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترقی میں اہم رول ادا کر سکتا ہے تاہم بچے کی بہتر تعلیمی نشو و نما کے لئے استاد اور والدین کو مل کر کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے کو ترقی دیئے بغیر ملک نہ تو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کے بغیر معاشرے میں انصاف کا بول بالا ممکن ہے۔