چین کے ساتھ برادرانہ رشتہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، محمد شاداب

چین کے ساتھ برادرانہ رشتہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، محمد شاداب

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ برادرانہ رشتہ کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقا ت کو مزید مستحکم بنانے کے لئے حکومت قدامات اٹھانے چاہئیں ۔خطے میں پائیدار امن اور تجارتی فروغ کیلئے پاک چین تعلقات کو مزید تقویت دینا ہوگی۔چین نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پا کستان کا ساتھ دیا اور پا کستان نے بھی چین کے ساتھ اپنی دوستی کا ہمیشہ حق ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز چین کے صدر شی چن پنگ کی پا کستان کے دورہ پر تشریف لانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ چین کے صدر کو پا کستان کے 18کروڑ عوام دل و جان سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔دہشتگردی ،معاشی زوال اورخطے میں قیام امن کے لئے چین اور پاکستان کو مزید کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے غیر سرکاری دوروں کا آغاز بھی کرنا چاہئے ۔دونوں ملکوں کے عوام کو ویزہ لینے میں پیش آنے والی مشکلات میں کمی کرنے چاہئے اور ویزہ پالیسی میں نرمی پیدا کرنی چاہئے

مزید : میٹروپولیٹن 4