طالبات کوعلم و عمل کے میدان میں قابل فخر بنائیں گے،سیدہ سدرہ

طالبات کوعلم و عمل کے میدان میں قابل فخر بنائیں گے،سیدہ سدرہ

لاہور ( وقائع نگار )جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے وفاقی کالونی اور رایؤنڈ لاہور میں جشن ولادت جناب زھرا سلام اللہ علیھا کے سلسلہ میں منعقد پروگرام میں شرکت اور خطاب کیا ، اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی سیرت تمام خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے جو ہمیں ولایت کے ساتھ متمسک رہنے کا درس دیتی ہے ،جس طرح جناب زھرا ؑ نے بعد از رسول خدا ؐ مولا علی ابن ابی طالب ؑ کی دلجوئی کی اور تادم آخر ولایت کی حامی و مدد گار رہیں کنیزان زھراؑ کو بھی انکی سیرت پر عمل پیرا رہتے ہوئے ولایت فقیہ کی حامی و مددگار بننا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نمائندہ ولایت فقیہ پاکستان فرزند زھرا ؑ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے حامی و مددگار بن کر کنیز زھرا ؑ ہونے کا حق ادا کریں گی، قائد ملت جعفریہ کے حکم کے مطابق طالبات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کو علم و عمل کے میدان میں قابل فخر بنائیں گے۔سیدہ سدرہ نقوی نے دورہ رائیونڈ لاہور میں خواہر اقرابخاری کو تحصیل رائیونڈ لاہور کی آرگنائزر بنایا،اور شیعہ علماء کونسل لاہور شعبہ خواتین کی ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا     کہ انھوں نے پروگرام میں مدعو کیا۔خواہر شجیعہ زھرا علوی ڈویژنل آرگنائز فیصل آباد (جے ایس او طالبات پاکستان) بھی دورہ لاہور میں انکے ہمراہ تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4