برکات احمد نیاز سیالوی کی اہلیہ انتقال کر گئی

برکات احمد نیاز سیالوی کی اہلیہ انتقال کر گئی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) کونسل آف جرائد اہل سنت پاکستان کے سینئر نائب صدر برکات احمد نیاز سیالوی کی اہلیہ گذشتہ روز پیر کے دن قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی۔ ان کی نماز جنازہ دربار حضرت داتا علی ہجویری پر ادا کی گئی جنازے میں ملک بھر کی جید شخصیات اورعلمائے نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور ہلال احمر پاکستان کے مشیر برائے مذہبی امور محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اظہار تعزیت کیا   شاہین ایگزیکٹو بورڈ کے ہمراہ جنازہ میں شرکت کی۔ ممبران میں علامہ محمد نعیم جاوید نوری ،مفتی قیصر شہزاد نعیمی ،،ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ،مفتی مسعود الرحمن ،حاجی محمد ندیم ، عظیم صلاح الدین قادری شامل تھے اس موقع پر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے برکات احمد نیاز سیالوی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4