گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنا حد درجے کی منافقت ہے،آصف جلالی

گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنا حد درجے کی منافقت ہے،آصف جلالی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ہولو کاسٹ کے خلاف متنازعہ آرٹیکل لکھنے پر ہا لینڈ سے امریکہ کا معافی مانگنا اور دوسری طرف 3مئی کو گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا انعقاد کرنا حد درجے کی منافقت اور کمینہ پن ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ آزادی اظہار کا ہتھیار صرف مسلمانوں کے خلاف ہی اندھا دھن استعمال کرنا چاہتا ہے امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش امت مسلمہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ امریکی حکومت کی سرپرستی میں توہین رسالت کی مبینہ کاروائی اسلام کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگی امریکہ امن عالم کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے گستاخان رسول ﷺ کو لگام دے اگر امریکی حکومت نے گستاخانہ خاکے شائع کیے تو تحریک صراطِ مستقیم پاکستان 3مئی کو یوم مذمت امریکہ منائیں گے۔   اور امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4