حکومت جنگی بنیادوں پرنئے ہائیڈل اور گیس و تھرمل بجلی گھر قائم کرے ، خورشیداحمد

حکومت جنگی بنیادوں پرنئے ہائیڈل اور گیس و تھرمل بجلی گھر قائم کرے ، ...

لاہور(خبر نگار) واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے مزدور رہنما خورشید احمد عوام کی بنیادی ضرورت بجلی سرکاری شعبے میں بجلی کا نظام کامیابی سے چلائے ، سرکاری شعبے میں جنگی بنیادوں پرنئے ہائیڈل اور گیس کے تھرمل بجلی گھر قائم کرے جو اْڑھائی روپے اور سات روپے فی یونٹ بجلی پیدا کریں گے اسے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے محفوظ کرنے کے لئے محکمہ بجلی کی مجوزہ نج کاری کی بجائے اس میں انتظامی اصلاحات کا نفاذ کرکے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرنا چاہیئے،    محکمہ بجلی لائن سٹاف کے آئے دن بجلی کے کاموں پر المناک حادثات روکنے کے لئے اْنہیں حفاظتی سامان اور محفوظ حالات کار کی فراہمی یقینی بنائی جائے واپڈا انتظامیہ واپڈا ملازمین کو محکمہ بجلی اور این ٹی ڈی سی کے ملازمین کی طرح خصوصی تنخواہ کے وعدے پر جلد عمل درآمد کرائے یہ مطالبات آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے اجلاس زیرصدارت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے ایک قرار داد کے ذریعے کئے اجلاس میں یونین کے سینکڑوں نمائندگان اور کارکنوں نے شرکت کی جس میں وزیراعظم پاکستان سے پْرزور مطالبہ کیاگیا کہ ملک کے کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جلد سہ فریقی لیبر کانفرنس بلائے اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت نئے وفاقی بجٹ میں کم ازکم تنخواہ بیس ہزار روپے ماہانہ اور 30 فیصدی تنخواہوں اور بڑھاپے کی پنشن میں اضافہ کرے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک بھر کے محنت کش تمام شہروں میں عالمی دن یکم مئی اپنے مطالبا ت کے حق میں پْرجوش ہوکر منائیں گے۔ اس موقعہ پر رانا عبدالشکور،مظفر متین،ساجد کاظمی، چوہدری مقصود، رانا محمد اکرم، محمد جاوید، اْسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4