انصاف گروپ نشتر ٹاؤن بازارکے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

انصاف گروپ نشتر ٹاؤن بازارکے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

 لاہور(کامرس رپورٹر) انصاف گروپ نشتر ٹاؤن بازار فیروز پور روڈ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے عہدیداران سے حلف لیا۔ نشتر ٹاؤن بازار صدر طارق گجر، جنرل سیکرٹری ندیم جٹ، سیکرٹری انفارمیشن راؤ محمد اقبال نے حلف اٹھایا۔ منعقدہ تقریب میں رانا مبشر اقبال، میاں طاہر اعوان، قومی تاجر اتحاد کی اعلیٰ قیادت میاں اکبر رشید، راؤ اکرم، چوہدری عظمت، شیخ عمر حیات، محمد فرقان احمد، محمد عادل ضیاء، شیخ اکرام الٰہی، چوہدری محمد اسلام، خواجہ جہانگیر، حاجی شیر محمد، ندیم جاوید اعوان، ملک شہباز، شیخ اشرف منیر، عبدالرشید کھوکھر، یونس بھٹی سمیت دیگر تاجروں نے بھر پور شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4