سوشل سیکیورٹی مینجمنٹ کمپنی کا فری میڈیکل کیمپ

سوشل سیکیورٹی مینجمنٹ کمپنی کا فری میڈیکل کیمپ

 مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) پنجاب سوشل سیکیورٹی مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے اتوار کو رائیونڈ روڈ شوشل سیکیورٹی ہسپتال کے زیر اہتمام غیریب عوام کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب شوشل سیکیورٹی مینجمنٹ کمپنی ہسپتال زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ،سرجن،ڈینٹل سرجن،آئی سپیشلسٹ،چائلڈ سپیشلسٹ ،آئی سرجن اور آرتھو پیڈک سرجن نے غیریب مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات اور ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔    اس کیمپ میں پھولنگر مانگا منڈی ،رائیونڈ،کوٹ رادھاکشن کے شہروں اور دیہات سے لوگوں نے بڑی تعداد میں مریضوں نے فائدہ آٹھایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4