معذور افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کیمپ کا انعقاد

معذور افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کیمپ کا انعقاد

 لاہور( لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ نشیمن کے زیر اہتمام معاشرے میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹاؤن شپ میں 2روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کا مقصد معذور افراد کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے فراہم کردہ تربیتی سہولیات کے حوالے سے عوام الناس میں شعور اجاگرکرنا ہے۔   تاکہ معذور افراد فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں اور معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔ اس موقع پر لوگوں میں بروشرز، پمفلٹ اور دیگر معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کئے گئے۔ یہ کیمپ ڈپٹی ڈائریکٹر نشیمن مبشر جاوید کی نگرانی میں لگایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4