سی پی ایس پی کو دنیا اعلیٰ طبی تعلیم کا بہترین ادارہ بنائینگے، پروفیسر ظفر اللہ

سی پی ایس پی کو دنیا اعلیٰ طبی تعلیم کا بہترین ادارہ بنائینگے، پروفیسر ظفر ...

 لاہور(پ ر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان لاہور سنٹر میں سول، پرائیویٹ اور آرمی کے اداروں کے تمام فیلوز کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے اگلے چار برس کا لائحہ عمل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے سی ایس پی دنیا بھر میں اعلیٰ طبی تعلیم کے بہترین ادارے کے طور پر پہچانا جائے۔ اس سلسلہ میں سینئر سپروائزز اور نوجوان فیلوز پر مشتمل دو کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔نومنتخب سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ مسلسل تیسری مرتبہ انتخاب بھاری مینڈیٹ ، فیلوز کا اعتماد دراصل ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ الیکشن ختم ہوتے ہی ہم سب یکجاں کالج کے لئے کوشاں رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4