اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو ہوگی

اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو ہوگی

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹر یونیورسٹی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2014-15(مرد اور خواتین) کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 25اپریل کو صبح10:30بجے واپڈا سپورٹس کمپلیکس فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔ میگا ایونٹ میں ملک بھر کی پینتالیس سے زائد یونیورسٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کی زیر صدارت رجسٹرار آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔  جس میں ایونٹ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایونٹ کی کامیابی کے لئے متعلقہ عہدیداران کو ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4