حکمران عوام دشمن پالیسوں سے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں،عبدالخالق اسدی

حکمران عوام دشمن پالیسوں سے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں،عبدالخالق اسدی

 لاہور(پ ر)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ حکمران عوام دشمن پا لیسوں سے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں‘(ن) لیگ قوم سے انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا نہیں کرسکتی تو اقتدار سے فوری الگ ہوجائے تاکہ ملک کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹریٹ میں ضلع لاہور کابینہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پاکستان میں آج دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت جو بھی مسائل ہیں انکے اصل ذمہ دار وہ سیاستدان ہیں جو اب اقتدار میں ہیں اورجنہوں نے ماضی میں ملک کو کچھ دینے اور قو م کو بحرانوں سے نجات دلانے کے بجائے کر پشن اور لوٹ مار کی انتہا کی ہے ۔   انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکو متی سیاسی قیادت عام انتخابات میں پنجابی فلموں کے ہیروز جیسی بھڑ کیں مارتی رہی مگر آج اقتدارمیں آنے کے بعد وہ قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو بھول چکی ہے اور انکی توجہ بھی صرف او ر صرف مال بنانے پر ہے اور حکمرانوں سے بہتری کی امید رکھنے والی پاکستانی قوم کو اب بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4