جعلی انجکشن تیار کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

جعلی انجکشن تیار کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیراحمد نے جعلی انجکشن اور ادویات جعلی تیار کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، پولیس نے شیخ اقبال کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر احمد کی عدالت میں علامہ اقبال ٹاون کے رہائشی شیخ طارق نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی۔شیخ طارق کے خلاف گلشن اقبال پولیس نے ڈرگ انسپکٹر کی رپورٹ پر آنکھوں میں لگائے جانے والے انجکشن اور آپریشن کے دوران استعمال ہونے والی ادویات جعلی تیار کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ درج ہونے پر ملزم شیخ طارق نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ طارق کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4