لومیرج کرنے والے 2لڑکیاں دھمکیاں ملنے پر سیشن عدالت پہنچ گئیں

لومیرج کرنے والے 2لڑکیاں دھمکیاں ملنے پر سیشن عدالت پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)لومیرج کرنے والے 2لڑکیاں دھمکیاں ملنے پر انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئیں ،سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او ز سے جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار نغمہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ارشد کے ساتھ جبکہ بانو بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اسلم کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے،درخواست گزار وں کا کہنا ہے کہ پسند کی شادیاں کرنے کی وجہ سے ان کے والدین اور رشتے دار اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں۔      اور اسی وجہ سے وہ انہیں مقامی پولیس سے مل کر مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کرنے پر اتر آئے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پ عدالت نے آئندہ متعلقہ ایس ایچ اوز سے جواب طلب کرلیا ہے۔