دو خواتین کے قتل کا چالان ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھجوادیاگیا

دو خواتین کے قتل کا چالان ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھجوادیاگیا

 لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورطارق افتخارنے سبزہ زار کی دو خواتین بلقیس اور منوربی بی کے قتل کا چالان ایڈیشنل سیشن جج شیرعباس اعوان کی عدالت میں بھجوادیا ۔سیشن کورٹ میں پولیس نے سبزہ زار سے اغو کی جانے والی دو خواتیں بلقیس بی بی اور منوربی بی کو قتل کرکے دریائے راوی میں پھینکنے والے چار ملزمان علی رضا، دلاور، حافظ راشد اورعلی امتیازکے خلاف قتل کاچالان پیش کیا، عدالت نے چالان آنے پرمذکورہ کیس کوایڈیشنل سیشن جج شیرعباس اعوان کی عدالت میں بھجوا دیاہے،کیس کے ملزمان نے دوران تفتیش بتایاکہ انہوں نے اپنے ساتھ جانے کے لئے بلقیس بی بی کو رقم دی بعد میں بلقیس اور منور بی بی ان کے ہمراہ دریائے راوی پرگئیں جہاں کسی بات پرتلخ کلامی ہوگئی اوراس نے ئرنگ کرکے دونوں کوقتل کردیا،چالان عدالت میں آنے پرایڈیشنل سیشن جج لاہور شیرعباس اعوان نے ملزموں کو آئندہ سماعت پرجیل سے طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4