ریس کورس پولیس کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر

ریس کورس پولیس کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں شہری نے ہراساں کئے جانے پر تھانہ ریس کورس پولیس کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ۔عدالت میں درخواست گزار یونس نے اپنے وکیل بابر علی کی وساطت سے موقف اختیارکیاہے کہ اس کے بیٹے فیاض نے مریم کے ساتھ شادی کی جس کے بعد دونوں غائب ہوگئے۔ ہیں لیکن پولیس دونوں کو پیش کرنے کے لئے اسے اور اسکے گھر والوں کوہراساں کررہی ہے،عدالت سے استدعا ہے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے فاضل عدالت نے درخواست گزار کو ہراساں کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔