پوری قوم نے دھاندلی کے بادشاہوں کو مسترد کر دیا،انجینئر یاسر

پوری قوم نے دھاندلی کے بادشاہوں کو مسترد کر دیا،انجینئر یاسر

 لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا ء چور مچائے شور والا کام کر رہے ہیں پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق شور مچا کر فیصلے پر اثر انداز ہونے کا خواب بھول جائیں۔ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں 2015 الیکشن کا سال ہے پوری قوم نے دھاندلی کے بے تاج بادشاہوں کو مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، محمد اعظم ورک، عدنان سہیل، میاں اظہر محمود، لعل محمد خان، راز خان، حاجی امیر خان، سیف اللہ خان، حاجی نذیر، آغا خان، جیدا گجر، علی عدنان، عمران آرائیں، رئیس خان، وکیل خان اور امان اللہ خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصافبلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4