ٹی ایم اوراوی ٹاؤن کو عدالتی حکم عدولی پر نوٹس جاری،آج جواب طلب

ٹی ایم اوراوی ٹاؤن کو عدالتی حکم عدولی پر نوٹس جاری،آج جواب طلب

 لاہور(نامہ نگار)سول جج افصل چھینہ نے ٹی ایم اوراوی ٹاؤن کو عدالتی حکم عدولی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے آج 21اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے جبکہ اے سی سٹی عاصم سلیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔استغاثہ کے مطابق 28فروری 2015کواے سی سٹی عاصم سلیم لاہور اور ٹی ایم اوراوی ٹاؤن ملک ابرار نے عدالت میں زیرسماعت کیس اور حکم امتناعی کنفرم ہونے کے باوجود بغیر نوٹس و اطلاع ہیڈماسٹر رانا عبدالجبار کی غیرموجودگی میں رہائش کو سیل کردیا تھاجس پر فاضل عدالت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کمیشن مقرر کیا، کمیشن نے موقع پر جاکر معائنہ کیا اور عدالت میں رپورٹ پیش کردی ، عدالت نے بذریعہ بیلف رہائش کھولنے کے احکامات جاری کرکے بیلف کے ذریعے سیل رہائش کو کھلوادیا اور اے سی سٹی عاصم سلیم لاہور اور ٹی ایم او راوی ٹاؤن ملک ابرار کو عدالتی حکم عدولی پر 26مارچ 2015کو عدالت طلب کیا تھا لیکن اے سی سٹی عاصم سلیم اور ٹی ایم او راوی ٹاؤن ملک ابرار عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے بیلف کو حکم دیا ہے کہ اے سی سٹی لاہور عاصم سلیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4