طالب علموں پر ہونے والے جسمانی تشددکی ا نکوائری کا حکم

طالب علموں پر ہونے والے جسمانی تشددکی ا نکوائری کا حکم

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے لیہ کے نواحی علاقہ کچی والہ کے ایک پارٹنر سکول میں طالب علموں پر مبینہ جسمانی تشدد کی خبرکا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر مانیٹرنگ ثمینہ نواز کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے اس حوالے سے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق پیف پارٹنر سکولوں میں جسمانی سزا پر سختی سے پابندی ہے اور اس پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کرایا جاتا ہے تاکہ طالب علموں کو حصول علم کے لیئے خوشگوار تعلیمی ماحول ملے اور انکی شخصیت کی مثبت نشوونما ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 4