پنجاب یونیورسٹی: ورلڈ بک ڈے کے حوالے سے آگاہی واک وسیمینار

پنجاب یونیورسٹی: ورلڈ بک ڈے کے حوالے سے آگاہی واک وسیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ، پنجاب یونیورسٹی لائبریری ، نیشنل بک فاؤنڈیشن اور ایلومینائی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ورلڈ بک ڈے کے موقع پر بروزبدھ 22اپریل 2015ء کو صبح10:30بجے ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ سے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ تا انڈر گریجوئیٹ سٹڈی سنٹر تک آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گابعد ازاں’’اBooks: Building Blocks of a Civilized Society‘‘ کے موضوع پر صبح 11بجے الرازی ہال میں سیمینار بھی ہوگا۔    تقریب میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسینئر صحافی واصف ناگی، معروف شاعرہ ، مصنفہ اور ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف اور ڈائریکٹر جنرل لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ کامران لاشاری خصوصی شرکت کریں گے۔