محکمہ ایکسائز کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،3 ملزم گرفتار

محکمہ ایکسائز کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،3 ملزم گرفتار

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔تھانہ نواں کوٹ اور نشترکالونی کی حدود میں چھاپہ مارتے ہوئے تین ملزمان نقاش مسیح ، امین مسیح اور بھگت مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن اے اقبال ناصر نے ای ٹی او لطیف انجم کی سربراہی میں انسپکٹر اختر زمان سندھو ارمغان عارف اور قمر شاہ ودیگر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔جس نے تھانہ نواں کوٹ اور نشترکالونی کی حدود میں چھاپہ مارتے ہوئے تین ملزمان نقاش مسیح ، امین مسیح اور بھگت مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔محکمانہ ذرائع کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے علاقے میں منشیات فروشی کررہے تھے۔ محکمے کی ٹیم کئی ہفتوں کی ریکی کے بعد انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔کامیاب چھاپے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن لاہور ریجن اے اقبال ناصر نے ٹیم کو مبارکباد کو شاباش دیتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیے جانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔     دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب نے عمدہ کارکردگی پر ڈائریکٹر ریجن اے اقبال ناصر کو شاباش دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4