چینی صدرکادورہ پاکستان دوستی کے لازوال رشتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،محمد کامران

چینی صدرکادورہ پاکستان دوستی کے لازوال رشتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،محمد ...
چینی صدرکادورہ پاکستان دوستی کے لازوال رشتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،محمد کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( پ ر )مووآن پاکستان کے رہنما محمد کامران نے کہا ہے کہ چینی صدر ڑی جنگ پنگ کا حالیہ دورہ پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کے لازوال رشتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے چینی صدر کے دورے سے جہاں خطے میں استحکام ا?ئے گا وہاں پاکستان کی مجموعی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں بھی دو رس نتائج مرتب ہونگے۔ ایک بیان میں محمد کامران نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے پاکستان میں توانائی اور دیگر شعبوں میں تقریباً چالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایک خوش ا?ئند امر ہے تاہم یہ امر بھی قابل غور ہے کہ چین نے اس سے قبل بھارت میں اس سے بھی کہیں زیادہ سرمایہ کاری بھارت میں کی ہے۔ چینی صدر کے بھارت کے دورے کے دوران ایسے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے جس سے بھارتی معیشت کو پاکستان کے برعکس کئی گناہ زیادہ فائدہ پہنچا۔پاکستان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے چین کو بھارت سے زیادہ کہیں زیادہ سرمایہ کاری پاکستان میں کرنی چاہیے۔ محمد کامران نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں خاص طور پر تحریک انصاف کی قیادت کو چینی صدر کے دورے کے موقع پر زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔   اور اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ چین اور پاکستان کی دوستی کے حوالے سے پوری پاکستان قوم یک جان اور یک قالب ہے