‘قیامت کی نشانی، یورپی ملک پر کیڑوں کی بارش، عوام حیران ‘و پریشان

‘قیامت کی نشانی، یورپی ملک پر کیڑوں کی بارش، عوام حیران ‘و پریشان
‘قیامت کی نشانی، یورپی ملک پر کیڑوں کی بارش، عوام حیران ‘و پریشان

  

اوسلو (نیوز ڈیسک) یورپی ملک ناروے کے رہائشی اس وقت حیران رہ گئے جب آسمان سے کیڑوں کی بارش ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ناروے کے کچھ علاقوں بشمول ’برجن‘ میں آسمان سے برف کے ساتھ زمینی کیڑوں کی بارش بھی ہوگئی۔ بیالوجی کے ایک ٹیچر کرسٹین اپرسٹڈ کا کہنا ہے کہ وہ برجن کے پہاڑوں پر سکنگ سے لطف اندوز ہورہے تھے جب انہوں نے برف پر بے شمار بے جان کیڑے دیکھے۔ وہ سمجھے کہ شاید یہ کیڑے زمین سے نکل کر برف کے اوپر آگئے ہیں لیکن برف کی موٹی تہہ (تقریباً تین فٹ) کی وجہ سے یہ ممکن نہ تھا۔ انہوں نے کیڑوں کو ہاتھ میں اٹھایا تو وہ حرکت کرنے لگے۔ وہ ان کیڑوں کو اٹھا کر ماحولیاتی ماہرین کے پاس لے گئے۔ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ برف کے ساتھ کیڑے بھی آسمان سے برسے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں سے بھی کیڑوں کی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ موسمیاتی سسٹم نے ان کیڑوں کو اٹھایا ہو اور برف اور بارش کے ساتھ برسادیا۔

مزید : علاقائی