نادرا نے 37 انتخابی حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دی

نادرا نے 37 انتخابی حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دی

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے نادرا نے سینتیس حلقوں سے متعلق تجزیاتی رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔نادرا ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ سینتیس حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ جوڈیشل کمیشن آفس میں جمع کرا دی گئی ہیں جبکہ باقی رہ جانے والے چند حلقوں کی رپورٹ بھی جلد جمع کرا دی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست اور گزارشت کے بعد جوڈیشل کمیشن نے نادرا کو تین روز کے اندر سینتیس حلقوں سے متعلق تجزیاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید : صفحہ آخر