بنگلا دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی گاڑی پر مشتعل افراد کاحملہ ، بال بال بچ گئیں ، صحافیوں سمیت4 افراد زخمی

بنگلا دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی گاڑی پر مشتعل افراد کاحملہ ، بال بال ...

ڈھاکا (آئی این پی)بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء پر مشتعل افرادکے حملے میں بال با ل بچ گئیں ،دھماکے کے نتیجے میں صحافیوں سمیت4 افراد زخمی ہوگئے،بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے حملے کے خلاف بدھ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ۔پیرکو عالمی میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے پیش آیا جب خالدہ ضیاء انتخابی مہم کے دوران کاروان بازار میں اپنی گاڑی سے نکل کر ایک ریلی سے خطاب کر رہی تھیں کہ اچانک حملہ ہوگیا ۔دھماکے سے خالدہ ضیاء کی گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خالدہ ضیاء اس واقعے میں محفوظ رہیں۔دوسری جانب بی این پی نے خالدہ ضیاء پر حملے کے خلاف بدھ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔پارٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن مودود احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتجا ج کا اعلان کیا ۔ڈھاکہ اور چٹا گانگ شہر میں 28اپریل کوووٹ ڈالے جائیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر