سی آئی اے پولیس نے 2بچوں کے باپ کو غائب کر دیا

سی آئی اے پولیس نے 2بچوں کے باپ کو غائب کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل) سی آئی اے پولیس نے 2بچوں کے باپ کو غائب کر دیا اہل خانہ انصاف کے حصول کے لیے لاہور پریس کلب پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی وسیم نے رو زنامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرے بھائی سمیع اللہ کو سی آئی اے پولیس نے 5ماہ قبل گھر سے گرفتار کیا تھا جس کا تاحال کو ئی پتہ نہیں چل سکا ۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمارے بھائی کو بازیاب کر وایا جا ئے ،ہمیں تو یہ بھی علم نہیں کہ ہمارے بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے یا وہ زندہ ہے۔جب اس بارے میں ڈی ایس پی سی آئی اے شیخوپورہ امتیاز بھلی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سمیع اللہ اور اس کے تمام بھائی سنگین مقدمات میں اشتہاری ہیں اور پولیس کو اپنے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے روکنے کے لیے اس طرح کے کام کر تے ہیں تاہم سی آئی اے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر تی رہے گی۔

مزید :

علاقائی -