یو نیو رسٹی آ ف مینجمنٹ ٹیکنا لو جی سے کا لعد م تنظیم کا اہم رہنما گر فتا ر

یو نیو رسٹی آ ف مینجمنٹ ٹیکنا لو جی سے کا لعد م تنظیم کا اہم رہنما گر فتا ر

 لا ہور (کرائم سیل)حسا س ادارے نے یو نیو رسٹی آ ف مینجمنٹ ٹیکنا لو جی سے کا لعد م تنظیم کا اہم رہنما گر فتا ر کر کے تفتیش کے لئے نا معلو م مقا م پر منتقل کر دیا ۔ملزم سے جہادی مواد اور سیکڑوں کتابیں برآمد ۔تفصیلا ت کے مطا بق حسا س ادارے نے خفیہ اطلا ع پر یو نیو رسٹی آ ف مینجمنٹ ٹیکنا لو جی کے ہا سٹل نمبر 14اور 15پر چھا پہ ما ر کر مین کیفے ٹیر یا سے کا لعد م تنظیم حز ب التحر یر کے پنجا ب کے صد ر قاری شہر یا ر کو گر فتا ر کر لیا ۔اس مو قع پر مسلم ٹا ؤ ن تھا نے کی پو لیس نے ہا سٹل کو چا روں طر ف سے گھیر ے میں لے لیا ۔زرائع کے مطا بق حسا س ادارے کے اہل کا روں نے شہر یا رکی گر فتا ر کے فوری بعد تفتیش کے لئے نا معلو م مقا م پر منتقل کر دیا ۔پو لیس کے مطا بق شہر یا ر کا لعد م تنظیم حز ب التحر یر کا پنجا ب سیکٹر کا صد ر ہے اور طلبا کو جہا دی لٹر یچر فر اہم کر کے دہشت گر دی اورجہا د کے لئے تیا ر کر تا تھا ۔ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹاؤن ناصر حمید کے مطا بق قاری شہریار ایک سال سے یو نیو سٹی میں طالب علموں کولکچر دے رہا تھا اور مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا، ہاسٹل سے دوران تلاشی سیکڑوں کی تعداد میں جہادی مواد پاکستان کے خلاف لکھی گئی 7سو سے زائد کتابیں بر آ مد کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق قاری شہر یار کے ساتھیوں کی گر فتاری کے لئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی