بیٹریاں چھیننے والے 5 ملزمان گرفتار

بیٹریاں چھیننے والے 5 ملزمان گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ) نجی موبائل کمپنیوں کے ٹاورز سے بیٹریاں چھیننے والے گروہ کے 5ارکان کو گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ملزمان زاہد محمود، عدیل ، محمد وسیم ، محمد خرم اور امتیاز 9/10اپریل کی درمیانی شب عظمت کے کاٹھیا میں نجی موبائل کمپنیوں کے ٹاورزمیں دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر سکیورٹی گارڈ کو باندھ کر 12عدد بیٹریاں لے کر فرار ہو گئے تھے پولیس ہڑپہ نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے واردات میں استعمال ہونے والی کار، ناجائز اسلحہ اورلوٹی ہوئی12عدد بیٹریاں مالیت 10لاکھ 20ہزار روپے بھی برآمد کرلیں ہیں۔

مزید : علاقائی